اردو

urdu

ETV Bharat / state

Harish Rao On Kanti Velugu Screening Program تلنگانہ کی اسکیمات پر ملک کی کئی ریاستیں عمل کررہی ہیں، وزیرصحت

تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راؤ نے کہا کہ کنٹی ویلگو (آنکھوں کی روشنی) پروگرام کے دوسرے مرحلہ کی دیگر ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے ستائش کی ہے۔ Harish Rao On Kanti Velugu Screening Program

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jan 19, 2023, 1:01 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راؤ نے کہا کہ حکومت کا مقصد ہر فردکی آنکھوں کا معائنہ کروانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی مرضی کے مطابق آئی کیمپس لگانے کیلئے تیار ہے۔ آنکھوں کی کنٹی ویلگو (آنکھوں کی روشنی) کے دوسرے مرحلہ کی دیگر ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے ستائش کی ہے۔ وزراء ہریش راؤ اور ٹی سرینواس یادو نے وویکانند کمیونٹی ہال، امیر پیٹ، حیدرآباد میں آئی کیمپ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر ہریش نے کہا کہ کئی ریاستیں اور مرکز ہماری اسکیموں پر عمل کررہا ہے۔ پنجاب اور دہلی میں آنکھوں کی روشنی پروگرام کا آغا زتلنگانہ کے لیے فخر کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں 16,533 مراکز میں آنکھوں کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے 1500 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور ہر ٹیم میں 8 اہلکار ہوں گے۔ ہم نے سو دنوں میں ڈیڑھ لاکھ افراد کے معائنے کرنے کا ہدف رکھا ہے۔ ضرورت مندوں کو عینکیں اور ادویات فراہم کی جائیں گی۔ ٹیمیں جی ایچ ایم سی، گیٹڈ کمیونٹیز اور اپارٹمنٹس کو بھیجی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کو کامیاب بنانا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ باوقار پروگرام ہفتے میں 5 دن جملہ 100 کام کے دنوں میں چلایاجائے گا جس میں عہدیدار، عوامی نمائندے بھی شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس کے لیے 200 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details