ٹی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل و تلنگانہ جاگروتی کی صدر کی کویتا نے شہر حیدرآباد کے تاریخی چارمینار کے دامن میں سنکرانتی تہوار سے قبل منائے جانے والے بھوگی تہوار کی تقاریب میں حصہ لیا۔
ٹی آر ایس ایم ایل سی نے چارمینار کے دامن میں چائے نوش کی - بھوگی تہوار
تلنگانہ جاگروتی کی صدر کویتا تنظیم کے ارکان اور پارٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ آج صبح 5.30 بجےچارمینار پہنچیں اور بھوگی تہوار کی تقاریب میں حصہ لیا۔
کویتا نے چارمینار کے دامن میں چائے نوش کی
انہوں نے اس سالانہ پروگرام کے موقع پر سبھی لوگوں کی خوشحالی اور بہتر صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے چارمینار کے قریب واقع ایک ہوٹل میں پارٹی رہنماؤں کے ساتھ چائے نوش کی۔ اسی دوران کویتا نے ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھوگی کی روشنی سے لوگوں کی زندگیوں میں نئی صبح آئے۔ انہوں نے ٹویٹ میں تمام لوگوں کی خوشحالی اور بہتر صحت کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔