اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد میں کاریڈار کا سنگ بنیاد

نلگنڈہ چوراہے سے سعیدآباد، آئی ایس سدن کے درمیان اویسی جنکشن تک 523 کروڑ روپئے لاگت کے کاریڈار کی تعمیری کام کا وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راو نے سنگ بنیاد رکھا۔

By

Published : Jul 23, 2020, 5:37 PM IST

حیدرآباد: کاریڈار کا سنگ بنیاد رکھا گیا
حیدرآباد: کاریڈار کا سنگ بنیاد رکھا گیا

حیدرآباد میں ٹریفک پرقابو پانے اور نقل و حمل نظام کو بہتر کرنےکے لیے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے ایلی ویٹیڈ ایکسپریس کاریڈارکا سنگ بنیاد رکھا گیا۔

ایس آرڈی پی پراجکٹ کے تحت نلگنڈہ چوراہا سے سعیدآباد، آئی ایس سدن کے درمیان اویسی جنکشن تک 523کروڑ روپئے کی لاگت سے ایلی ویٹیڈ ایکسپریس کاریڈار کی تعمیر کے کام کا وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راو نے سنگ بنیاد رکھا۔

اس پروجیکٹ کی تکمیل 24ماہ میں ہوگی جس میں 2580کیلومیڑ پر ریمپز ہوں گے۔یہ چار لین کا فلائی اوور ہوگا۔اس کی تعمیر سے نلگنڈہ چوراہا سے اویسی جنکشن تک ٹریفک کی مشکلات نہیں ہوں گی۔چمپاپیٹ،چندرائن گٹہ کی سمت جانے والی گاڑیوں کو جانے کے لئے کم وقت لگے گا۔اس روٹ پر 2015 میں کئے گئے سروے میں کہا گیا تھا کہ روزانہ اس روٹ پر 70,576گاڑیاں چلائی جاتی ہیں تاہم 2035تک یہ تعداد 2لاکھ سے زیادہ گاڑیوں کی ہوجائے گی۔

اس پروگرام میں وزرا، محمد محمود علی، ٹی سرینواس یادو،رکن پارلیمان اسد الدین اویسی،جی ایچ ایم سی کے مئیر بی رام موہن،کمشنر جی ایچ ایم سی لوکیش کمار اور دوسروں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:عثمانیہ ہسپتال کی عمارت ہیریٹیج ہے یا نہیں؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details