گریٹر حیدرآباد انتخابی مہم کے دوران مخلتف جماعتوں کے رہنما ووٹرز کو لبھانے کی کوشش کررہے ہیں۔
کے سی آر کی دختر کویتا پان کی دکان پہنچیں - تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو
تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کی رکن قانون ساز کونسل ،کے کویتا آج شہر حیدرآباد کے گاندھی نگر میں ایک پان کی دکان پہنچ گئیں۔انہوں نے پان کی دکان کے ساتھ اپنی تصویر کو سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر پوسٹ کیا۔
کے سی آر کی دختر کویتا پان کی دکان پہنچیں
کےکوتیا جو تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی دختر اور تلنگانہ جاگروتی تنظیم کی صدر بھی ہیں نے اس تصویر کے ساتھ اپنے ٹوئیٹ میں لکھا کہ آج صبح گاندھی نگر میں پان کی دکان والے کے ساتھ تبادلہ خیال ہوا۔ہم نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور پان کا تبادلہ کیا۔ہم حیدرآباد کو خوشحال بنانے کو یقینی بنانے کاعزم رکھتے ہیں۔پان کی دکان پر لی گئی ان کی تصویر کو کافی پسند کیاجارہا ہے۔