مکہ مسجد میں کورونا وائرس کی وجہ سے پانچ مصلیان ہی نماز جمہ ادا کر رہے تھے۔ لیکن پانچ ماہ کے بعد 50 مصلیان کو نماز ادا کرنے کی اجازت دی گئی تھی، لیکن اس جمہ سے عام لوگوں کو نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
اس دوران سینکڑوں کی تعداد میں مسلمانوں نے نماز جمعہ ادا کی اور خوشی کا اظہار کیا۔
غورطلب ہے کہ مکہ مسجد کی اندرونی و بیرونی حصہ کی تزئین کا کام ایک سال سے جاری ہے، جس کی وجہ سے نماز مسجد کے صحن میں ادا کی جارہی ہیں۔
مزید پڑھیں:
نماز کی اجازت تو دی گئی ہے، لیکن مصلیان کو وضو و بیت الخلا کی سہولت نہیں فراہم کی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مسجد کی تزئین کاری کا کام کئی ماہ سے جوں کا توں ہے۔