اردو

urdu

By

Published : Jul 14, 2021, 10:07 PM IST

ETV Bharat / state

حیدرآباد میں ’جاب میلہ‘ کا انعقاد

کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیروزگاری میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران بھاری نقصان کی وجہ سے متعدد کمپنیوں نے اپنے ملازمین کو نوکری سے نکال دیا ہے، اس کے باوجود حیدرآباد میں منعقدہ اس جاب میلہ میں متعدد کمپنیوں نے تقریباً 50 نوجوانوں کو ملازمت پر رکھا۔

حیدرآباد میں ’جاب میلہ‘ کا انعقاد
حیدرآباد میں ’جاب میلہ‘ کا انعقاد

ایسے حالات میں تلنگانہ کے حیدرآباد میں بیروزگار نوجوانوں کےلیے ’جاب میلہ‘ کا انعقاد کیا گیا۔ گولکنڈہ علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان منان خان نے جاب میلہ کا انعقاد عمل میں لایا۔

حیدرآباد میں ’جاب میلہ‘ کا انعقاد

منان خان انجینئر نے لکڑی کا پل میں واقع ایک ہوٹل میں ملک کی معروف کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں کو مدعو کیا۔ جاب میلہ میں متعدد کمپنیوں نے تقریباً 50 نوجوانوں کو ملازمت پر رکھ لیا۔

اس موقع پر منان خان نے کہا کہ کورونا وبا اور ڈاک ڈاون کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں متاثر ہوئی ہیں اور کئی لوگ بیروزگار ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ جاب میلہ میں تقریباً 50 نوجوان کو ملازمت حاصل ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details