اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد: متاثرہ علاقوں میں جماعت اسلامی کے راحتی کام - متاثرین کی مدد کی اپیل

جماعت اسلامی اورایس آئی او کے نوجوان بلا لحاظ مذہب وملت متاثرین کی امداد کا کام انجام دے رہے ہیں۔

حیدرآباد: متاثرہ علاقوں میں جماعت اسلامی کے راحتی کام
حیدرآباد: متاثرہ علاقوں میں جماعت اسلامی کے راحتی کام

By

Published : Oct 15, 2020, 2:31 PM IST

شہر حیدرآباد میں 13 اکٹوبر کی رات دن میں ہوئی طوفانی بارش کی وجہ سے شہر کا بڑا حصہ متاثر ہوا ہے۔

نشیبی علاقوں کے علاوہ دیگر کئی ایک محلہ جات کے مکانات میں کئی فٹ پانی داخل ہو چکا ہے۔

گزشتہ رات سے لوگ چھتوں پر قیام کررہے ہیں۔ کئی علاقوں میں گاڑیاں پانی کے بہاؤ کی وجہ سے لا پتہ ہوگئی ہیں۔مصیبت کی اس گھڑی میں جماعت اسلامی ہند شہر حیدرآباد کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں بشمول ٹولی چوکی ندیم کالونی، گولکنڈہ، الجبیل کالونی،چندرائن گٹہ، ہاشم آباد شاہین نگر، رائل کالونی بالا پور، یاقوت پورہ، ملک پیٹ، سکندرآباد،بہادرپورہ،فلک نما، خلوت، نامپلی،لنگم پلی، پٹن چیرو، عنبر پیٹ کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر راحت کا کام انجام دیا جا رہا ہے۔

ان علاقوں میں ذمہ داران جماعت اسلامی اورایس آئی او کے نوجو ان بلا لحاظ مذہب وملت متاثرین کی امداد کا کام انجام دے رہے ہیں۔

ناظم شہر حافظ محمد رشاد الدین نے شہر کے سکر یٹریز جناب محمد منیر الدین اور جناب احمد جنید سبحانی کے ہمراہ نئے شہر میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا جبکہ مرزامحمداعظم علی بیگ سٹی سکریٹری نے پرانے شہر کے علاقوں کا دورہ کیا اور جماعت اسلامی ہند کی جانب کے راحت کے کاموں کا جائزہ لیا‘ اُنہوں نے متاثرین کی امداد کے لئے حکومت کو بھی متوجہ کیا۔

جماعت کی جانب سے مختلف علاقوں میں غذائی پیکٹس‘ پینے کا صاف پانی اور ایمرجنسی کٹس تقسیم کیے گئے۔اس کے علاوہ ٹولی چوکی‘ ندیم کالونی اور دیگر شدید متاثرہ علاقوں میں کشتیوں کے ذریعہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔چونکہ بہت بڑے پیمانے پر لوگ متاثر ہوئے ہیں اور فی الفور ان تک راحت پہنچانا بے حد ضروری ہے۔

جماعت کے ذمہ داران نےعامتہ المسلمین سے ریلیف ورک میں تعاون کی درخواست کی ہے۔مزید تفصیلات کے لئے موبائل نمبر8712313740 یا جماعت اسلامی شہر حیدرآباد کے مقامی دفاتر پر ربط کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مودی نے تلنگانہ، آندھرا پردیش کو ہرممکن مدد کا تیقن دیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details