اردو

urdu

ETV Bharat / state

جمعیت علماء ہند تلنگانہ و آندھراپردیش کا بی آر ایس پارٹی کی تائید کا اعلان

جمعیت علماء ہند تلنگانہ و آندھراپردیش نے آنے والے اسمبلی انتخابات میں بی آر ایس پارٹی کی تائید کا اعلان کیا اور اقلیتوں سے بی آر ایس کو مضبوط بنانے کی اپیل کی۔ Jamiat Ulma Telangana

جمعیت علماء ہند تلنگانہ و آندھراپردیش کا بی آر ایس پارٹی کی تائید کا اعلان
جمعیت علماء ہند تلنگانہ و آندھراپردیش کا بی آر ایس پارٹی کی تائید کا اعلان

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 23, 2023, 2:22 PM IST

جمعیت علماء ہند تلنگانہ و آندھراپردیش کا بی آر ایس پارٹی کی تائید کا اعلان

حیدرآباد: تلنگانہ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر انتخابی تشہیری مہم آخری مرحلے میں زور شور سے جاری ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں نے ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف راغب کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا چکی ہیں۔ اسی درمیان حیدرآباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران جمعیت علماء ہند تلنگانہ و آندھراپردیش نے آنے والے انتخابات میں بی آر ایس پارٹی کی تائید کا اعلان کیا اور اقلیتوں سے بی آر ایس کو مضبوط بنانے کی اپیل کی۔

جمعیت علماء ہند کے اجلاس میں وزیر فینانس ہریش راؤ نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اوراس اقدام کے لیے جمعیۃ علماء ہند کے صدر مفتی گیاس الدین اور جنرل سکریٹری مفتی زبیر کا شکریہ ادا کیا۔ ریاستی وزیر ہریش راو نے پریس کا نفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریاست تلنگانہ سیکولرازم کی مثال ہے۔یہاں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد آپسی اتحاد کے ساتھ گنگا جمنی تہذیب کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Harish Rao On Center مرکزی حکومت کا تلنگانہ کے ساتھ امتیازی سلوک ہے:وزیرخزانہ ہریش راو

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلٰی کے سی آر مسلم اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔ تلنگانہ وہ واحد ریاست ہے جس میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے سب سے ذیادہ بجٹ الاٹ کیاگیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کے سی آرنے اقلیتوں کی ترقی کی خاطر کئی اسکیمات متعارف کروایا ہے جن میں قابل ذکر شادی مبارک،اوورسیز اسکالرشپ، اقلیتی اقامتی مدارس کا قیام وغیر شامل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details