کورونا وائرس کی وجہ سے جو حالات پیدا ہوگئے ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں۔ ایسے میں جامعہ نظامیہ حیدرآباد کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سال حال جامعہ نظامیہ کی جانب سے چرم قربانی کی وصولی کا کام موقوف کیا جائے۔
بتایاگیا کہ وبائی حالات، کارکنان وصولی کی عدم دستیابی اور ممکنہ خطرات سے حفاظت کی خاطر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ امید ہے کہ صورتحال کو محسوس کرتے ہوئے محبیین و معاونین جامعہ نظامیہ کو چرم قربانی روانہ کرنے کی زحمت نہیں کریں گے۔