اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاون: اعتکاف اور نماز عید سے متعلق جامعہ نظامیہ کا فتویٰ - لاک ڈاون

کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کےلیے ملک بھر میں لاک ڈاون نافذ ہے اور ماہ رمضان بھی جاری جبکہ مسلمان لاک ڈاون پر عمل آوری کرتے ہوئے گھروں میں ہی عبادات میں مصروف ہیں۔

jamia nizamia fatwa on eid namaz
لاک ڈاون: اعتکاف اور نماز عید سے متعلق جامعہ نظامیہ کا فتویٰ

By

Published : May 11, 2020, 4:50 PM IST

لاک ڈاون کے دوران مساجد میں اعتکاف اور نماز عید سے متعلق تلنگانہ کی مشہور و معروف دینی درسگاہ جامعہ نظامیہ نے فتویٰ جاری کیا ہے۔

صدر مفتی مولانا محمد عظیم الدین نے فتویٰ جاری کرتےہوئےکہا ہے کہ لاک ڈاون کے دوران مساجد میں قیام پر امتناع عائد نہیں ہے اس لئے ہر محکمہ کی مسجد میں ایک فرد بھی اعتکاف کرلے تو سنت کفایہ ادا ہوجائے گی اور تمام مسلمان ترک سنت سے بچ جائیں گے۔

مفتی عظیم الدین نے لاک ڈاون کے دوران نماز عید سے متعلق کہا کہ عید کا اجتماع شعائر اسلام سے ہے جبکہ اس کےلیے جمعہ کی شرط بھی ضروری ہے۔ شرعی احکامات کے مطابق شہر میں صرف دو یا اس سے زائد مقامات پر نماز عید کی ادائیگی درست ہوگی اور گھروں میں نماز عید کی ادائیگی درست نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نماز عید کا کوئی بدل بھی نہیں ہے، اس لئےاگر ممکن ہوتو لاک ڈاون کی شرائط کی پابندی کے ساتھ نماز عید ادا کریں بصورت دیگر دو رکعت شکرانہ ادا کرلیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details