اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد: کورونا کے مریضوں کے لئے کال سینٹر کا قیام - حیدرآباد میں کورونا

کورونا کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) نے مریضوں کی رہنمائی اور مدد کے لئے کال سینٹر قائم کیا ہے۔ کال سینٹر کے ذریعہ کورونا وائرس کے مریضوں کی رہنمائی کی جا رہی ہے۔

حیدرآباد: کورونا مریضوں کے لئے کال سینٹر قائم
حیدرآباد: کورونا مریضوں کے لئے کال سینٹر قائم

By

Published : May 10, 2021, 10:25 AM IST

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں کورونا کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) نے مریضوں کی رہنمائی کے لئے کال سینٹر قائم کیا ہے۔ کال سینٹر کے ذریعہ کورونا وائرس کے مریضوں کی رہنمائی کی جارہی ہے۔

حیدرآباد: کورونا مریضوں کے لئے کال سینٹر قائم

اس کال سینٹر کے ذریعہ آکسیجن سلنڈر، ہسپتال میں بیڈس، دوائی اور دیگر معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔

حیدرآباد: کورونا مریضوں کے لئے کال سینٹر قائم

اس معاملے پر ایس آئی او کے اسٹیٹ سکریٹری محمد قائم الدین نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں 500 سے زیادہ والنٹیئرس یہ خدمت انجام دے رہے ہیں۔ یہ سبھی چوبیس گھنٹے سروس انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک کال فری نمبر پر 5000 سے زائدکال موصول ہو چکی ہیں، جس میں سے 3500 مریضوں کو گائیڈ کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details