اردو

urdu

ETV Bharat / state

جگن ضمانت منسوخی معاملہ: 15 ستمبر کو فیصلہ

رگھوراما نے اپنی عرضی میں کہا کہ سی بی آئی نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات معاملہ میں جگن کے خلاف 11 چارج شیٹ داخل کیے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جگن موہن ریڈی وزیراعلی کے طور پر اس معاملہ کے گواہوں پر اثرانداز ہورہے ہیں۔

جگن ضمانت منسوخی معاملہ، عدالت 15ستمبر کو فیصلہ سنائے گی
جگن ضمانت منسوخی معاملہ، عدالت 15ستمبر کو فیصلہ سنائے گی

By

Published : Aug 25, 2021, 7:39 PM IST

سی بی آئی کی عدالت نے آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کی ضمانت کی منسوخی کےلیے داخل کردہ عرضی کی حتمی سماعت کی اور واضح کیا کہ فیصلے کا اعلان 15 ستمبر کو کیا جائے گا کیونکہ آندھراپردیش کی حکمران جماعت وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمان وجئے سائی ریڈی کی ضمانت کی منسوخی کے معاملہ پر بحث بدھ کے روز ختم ہوئی ہے۔

عدالت نے کہا کہ 15 ستمبر کو جگن موہن ریڈی اور وجئے سائی ریڈی کی ضمانت کی منسوخی کےلیے داخل کی گئی عرضیوں پر فیصلہ کیا جائے گا۔ وائی ایس آرکانگریس کے باغی رکن پارلیمان رگھوراما کرشنم راجو نے عدالت میں عرضی داخل کرتے ہوئے جگن کی ضمانت کو منسوخ کرنے کی درخواست کی ہے۔ اس عرضی کی میرٹ پر بحث ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:Sajjanar IPS: سائبرآباد پولیس کمشنر سجنار کا تبادلہ

رگھوراما نے اپنی عرضی میں کہا کہ سی بی آئی نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات معاملہ میں جگن کے خلاف 11چارج شیٹ داخل کیے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ جگن موہن ریڈی وزیراعلی کے طورپر اس معاملہ کے گواہوں پر اثرانداز ہورہے ہیں۔انہوں نے اپریل میں یہ عرضی داخل کرتے ہوئے ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی پر جگن کی ضمانت کی منسوخی کی خواہش کی تھی تاہم اس معاملہ میں سی بی آئی نے جواب داخل کرنے سے انکار کردیا اور فیصلہ عدالت کی صوابدید پر چھوڑ دیا۔

اس کے بعد جگن اوررگھوراما کے وکلا کی بحث کی ہی عدالت نے سماعت کی۔اس بحث کی تکمیل 30جولائی کو ہوگئی۔سی بی آئی عدالت نے اسی دن فیصلہ کو محفوظ کردیا تھا اور کہا تھا کہ فیصلہ 25اگست کو سنایاجائے گاتاہم سی بی آئی عدالت نے کہا کہ وہ وجئے سائی ریڈی کی بھی ضمانت کی منسوخی کے لئے دائرکردہ عرضی اور جگن کی ضمانت کی منسوخی کی عرضی دونوں پر اپنا فیصلہ 15ستمبر کو سنائے گی۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details