آندھراپردیش میں حکمراں جماعت وائی ایس آر کانگریس نے بلدی انتخابات میں اپوزیشن تلگودیشم شکست سے دوچار کردیا۔ وائی ایس آر کانگریس نے 75 میونسپالٹیز اور 11 میونسپل کارپوریشن میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے تلگودیشم کا صفایا کردیا۔
جہاں ایک طرف بلدی انتخابات میں تلگودیشم کو کراری شکست ہوئی وہیں بی جے پی اور جے ایس پی کو بھی کچھ خاص فائدہ نہیں ہوا جبکہ کانگریس پارٹی منظر سے پوری طرح غائب رہی۔