حیدرآباد:گورنمنٹ وہپ تلنگانہ و ٹی آر ایس رکن اسمبلی بلکا سمن نے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے دورہ تلنگانہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ان دو لیڈروں کے دورہ سے تلنگانہ کو کوئی فائدہ تو نہیں ہوگا البتہ نقصان ضرور ہوگا کیونکہ ان کے دورہ سے تلنگانہ کے پرامن فضا بگڑ سکتی ہے۔ TRS Leader Hits out at Rahul And Nadda on Their Scheduled Visits to Telangana
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلکا سمن نے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سے کہا کہ وہ ریاست کا دورہ کرنے سے قبل تلنگانہ کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کریں۔ انہوں نے کہا آندھراپردیش تنظیم نوقانون کے مطابق قاضی پیٹ میں ریلوے کوچ فیکٹری، بیارم میں اسٹیل فیکٹری اور دیگر وعدوں کو پورا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراؤ کی قیادت میں آج تلنگانہ ریاست ملک کی تمام ریاستوں کے مقابلے میں تیزی کے ساتھ ترقی کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج تلنگانہ میں ایک پل کے لئے بجلی کی تخفیف نہیں کی جاتی۔تمام زمرے کے بجلی صارفین کو 24 گھنٹے بجلی سپلائی کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Prashant Kishore's Press Conference in Patna: بہار کو نئی سوچ کی ضرورت، پرشانت کشور