اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ میں کانگریس کی سونامی روکنے کیلئے آئی ٹی چھاپے: ریونت ریڈی

تلنگانہ میں ایک جانب سیاسی پارٹیاں زور و شور سے انتخابی مہم میں مصروف ہیں تو دوسری جانب مرکزی جانچ ایجنسیاں اور محکمہ انکم ٹیکس الرٹ ہیں۔ آج بھی تلنگانہ کے کئی مقامات پر محکمہ انکم ٹیکس نے چھاپہ ماری کی ہے۔ کانگریس لیڈروں کے ٹھکانوں پر انکم ٹیکس کے چھاپوں پر ریونت ریڈی نے مرکزی و ریاستی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ Assembly Elections in Telangana

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 9, 2023, 2:26 PM IST

IT raids to stop Congress tsunami in Telangana: Revanth Reddy
IT raids to stop Congress tsunami in Telangana: Revanth Reddy

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے سربراہ ریونت ریڈی نے پالیروکے کانگریس امیدوار پی سرینواس ریڈی کی قیامگاہوں پر آئی ٹی کے آج صبح چھاپوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مرکزی ایجنسی کی جانب سے ریاست کی اصل اپوزیشن جماعت کے امیدواروں کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا۔انہوں نے سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پر اس سلسلہ میں ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے پوچھا کہ آئی ٹی کی ٹیموں کی جانب سے بی جے پی اورریاست کی حکمران جماعت بی آرایس کے امیدواروں کے مکانات پر چھاپے کیوں نہیں مارے جاتے؟انہوں نے کہاکہ گذشتہ روز پارٹی امیدوار ٹی ناگیشورراو اور آج پی سدھاکرریڈی کے مکانات پر چھاپے مارے گئے۔انہوں نے دعوی کیا کہ وزیراعظم مودی خوفزدہ ہیں کیونکہ ریاست میں کانگریس کی سونامی آنے والی ہے۔یہ چھاپے دراصل اس سونامی کوروکنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ اس کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کانگریس کی سونامی میں کار(بی آرایس کا انتخابی نشان) اور کمل(بی جے پی کا انتخابی نشان) بہہ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مجلس کے امیدوار کے باعث اظہر الدین کو سخت مقابلے کا سامنا

تلنگانہ میں 30 نومبر کو تمام اسمبلی حلقوں کے لئے انتخابات منعقد ہوں گے۔ اعلامیہ کے مطابق پرچہ نامزدگی داخل کرنے 10 نومبر تک قبول کی جائیں گی۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے والے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ 13 نومبر کو ہوگی جبکہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 15 نومبر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details