وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راؤ نے اس بارے میں آئی ٹی کمپنیوں کے ذمہ داروں کو مکتوب روانہ کیا ہے، جس میں انہوں نے اخراجات کم کرنے کے لیے ملازمت سے ملازمین کو برخاست نہ کرنے کی خواہش ظاہر کی اور کہا ہے کہ لاک ڈاون کے بعد کمپنیاں بہتر طور پر کام کریں گی۔
'آئی ٹی کمپنیاں ملازمین کو برخاست نہ کریں'
تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راؤ نے آئی ٹی کمپنیوں کے ذمہ داروں پر زور دیا ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کے بعد آئی ٹی ملازمین کو ملازمت سے برخاست نہ کریں۔
تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راؤ
انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں مستقل ملازمین، آوٹ سورسنگ، کانٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو روزگار سے محروم نہ کیا جائے۔
انہوں نے اخراجات میں کمی کے لیے دوسرے متبادل پر غور کرنے کا بھی مشورہ دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ملک جلد ہی اس بحران سے باہر آئے گا اور صنعتیں جلد ہی ترقی کی راہ پر گامزن ہوں گی۔ انہوں نے ملازمین کی سلامتی کے لیے بھی اپیل کی۔
Last Updated : Jun 4, 2020, 3:14 PM IST