اردو

urdu

By

Published : Oct 5, 2019, 5:49 PM IST

ETV Bharat / state

اسرو نے چاند کی تصاویر جاری کیں

بھارتی خلائی جانچ ایجنسی (اسرو)نے چندریان 2 کے آربیٹر کی جانب سے لی گئی تصاویر جاری کیں ہیں۔

اسرو نے چاند کی تصاویر جاری کیں

اسرو نے اپنی ویب سائٹ میں کہا کہ 'یہ تصاویر آربیٹر کے ہائی ریزولوشن کیمرہ سے 100کیلومیٹر کی اونچائی سے لی گئی ہیں۔ان کیمروں کے ذریعہ چاند کی تصاویر فراہم کی گئی ہیں'۔

اسرو نے کہا کہ ہائی ریزولوشین کمیرہ چاند کے منتخب خطوں کے جغرافیائی تجزیہ کے لئے کافی اہم ہے۔ان تصاویر چاند میں پتھر اور آتش فشاں کا دہانہ دکھایا گیا ہے۔

چاند کے دوسرے مشن کو 22 جولائی کو چھوڑا گیا تھا۔ چندریان 2نے تاحال 3,84,000 کیلومیٹر کا سفر طے کیا ہے۔

خیال رہے کہ سات ستمبر کو چندریان۔2 چاند کی سطح سے کچھ لمحہ قبل لینڈر کا رابطہ زمین سے منقطع ہوگیا تھا۔

بتادیں کہ بھارت اپنی شاندار تاریخ رقم کرنے کے قریب تھا کہ چندریان-2 کا لینڈر وکرم سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details