اردو

urdu

By

Published : Jan 13, 2021, 7:06 PM IST

Updated : Jan 13, 2021, 8:26 PM IST

ETV Bharat / state

حیدرآباد: تبلیغ کا منفرد انداز

محمد چاند کی سائیکل پر ایک پوسٹر لگا ہے جس میں نماز کی دعوت دیتے ہوئے خوبصوت پیغام قلم بند ہے۔

inviting for salah on bicycle

جنوبی شہر حیدرآباد کے مختلف علاقوں، گلیوں، کوچوں اور محلوں میں محمد چاند نامی بزرگ شخص اپنی سائیکل پر گھوم گھوم کر نماز پنجگانہ کی دعوت دے رہے ہیں- منفرد انداز تبلیغ پر ہر چہار جانب ان کی تعریف ہو رہی ہے۔

حیدرآباد کے علاقہ آصف نگر کے رہنے والے 56 سالہ محمد چاند روزانہ اپنے گھر سے سائیکل پر نماز کی دعوت دینے نکل جاتے ہیں-

ان کی سائیکل پر ایک پوسٹر لگا ہے جس میں نماز کی دعوت دیتے ہوئے خوبصوت پیغام قلم بند ہے۔

اس پر لکھا ہے'اے لوگوں نماز کی طرف رجوع ہو جاؤ' ۔ اس پیغام کے ساتھ یہ شخص روزانہ مختلف علاقوں، گلیوں اور محلوں میں گشت کر کے لوگوں کو نماز کی دعوت دیتے ہیں-

محمد چاند پہلے اسکریپ کا کاروبار کرتے تھے - تاہم اب انہوں نے تبلیغ دین اور نماز کی دعوت کو اپنا محبوب مشغلہ بنا لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ارریہ: ٹھنڈ کم پڑنے سے گرم کپڑا تاجر مایوس

ان کا کہنا ہے کہ روزانہ مختلف محلہ میں گشت کر کے تبلیغ دین میں انہیں مزا ملتا ہے اور انہیں سکون ملتا ہیں۔

ان کی بات اس شعر کے مصداق ہے کہ

نہ دنیا سے نہ دولت سے نہ گھر آباد کرنے سے

تسلی دل کو ملتی ہے خدا کو یاد کرنے سے

Last Updated : Jan 13, 2021, 8:26 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details