اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ: انٹر امتحانات کی کاپیوں کی جانچ کا آغاز - سینٹائزر، ماسک اور دستانے شامل

لاک ڈاؤن کے دوران تلنگانہ میں انٹر کے امتحانات کی کاپیوں کی جانچ کا عمل آج سے شروع ہورہا ہے۔ اس سلسلے میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ تلنگانہ نے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

تلنگانہ: انٹر امتحانات کے کاپیوں کی جانچ کا آغاز
تلنگانہ: انٹر امتحانات کے کاپیوں کی جانچ کا آغاز

By

Published : May 12, 2020, 11:58 AM IST

کورونا وائرس کے پیش نظر کاپیوں کی جانچ کرنے والے اساتذہ کو احتیاطی لسٹ بھی فراہم کی گیئں ہیں جن میں سینٹائزر، ماسک اور دستانے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ تمام مراکز میں دواؤں کا چھڑکاؤ کیا گیا ہے، کاپیوں کی جانچ کے پندرہ ہزار افراد کی خدمات حاصل کی گئیں ہے۔ سنٹر پہنچنے پر تمام کی اسکریننگ کرنے کے بعد ہی انہیں سنٹر میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ اس دوران سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لیے بورڈ نے اضافی عمارتیں بنائی ہیں۔

سیکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ تلنگانہ سید عمر جلیل نے بتایا کہ 'اس مرتبہ کاپیوں کی جانچ کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے تمام اقدامات قبل از وقت مکمل کر لیے گئے ہیں اور گزشتہ برس کی طرح نتائج کی اجرائی میں بے قاعدگی نہ ہو اس کے لیے مؤثر اقدامات کو یقینی بنا لیا گیا ہے۔

تلنگانہ: انٹر امتحانات کے کاپیوں کی جانچ کا آغاز

واضح ہو کہ گزشتہ برس انٹر کے نتائج کہ اجرائی میں بے قاعدگیوں کی وجہ سے کئی طلباء کو ناکام قرار دیا گیا تھا جس سے تقریبا 25 طلباء نے خود کشی کر لی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details