تلنگانہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 'دن کے درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ ریاست کے کئی مقامات پر درجہ حرارت 42 ڈگری سلسیس درج کیاگیا ہے۔ دوسری طرف رات کے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے'۔
- تقریبا 46 ڈگری سلسیس:
ریاست کے اضلاع کھمم، نرمل، جئے شنکر بھوپال پلی، پداپلی، بھدرادری کوتہ گوڑم، نلگنڈہ اور دیگر مقامات پر درجہ حرارت تقریبا 46 ڈگری سلسیس درج کیا گیا۔
- گرمی سے بچنے کی تدابیر:
اضلاع کے علاوہ ریاست کے مختلف مقامات پر شدید گرمی کی لہر دیکھی جارہی ہے۔ گرمی سے بچنے کے لئے لوگ مختلف تدابیر اختیار کررہے ہیں۔