حیدرآباد:حیدرآباد میں انٹیلی جنس ایجنسی نے پولیس کے تعاون اور اشتراک سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جملہ سولہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ جن میں سے 11 بھوپال اور 5 حیدرآباد سے ہیں یہ کارروائی منگل کی صبح کی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ زیادہ تر نو کنورٹس کا یہ ماڈیول گزشتہ 18 مہینوں سے انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نوٹس میں آیا تھا کہ وہ بنیاد پرست اسلام پسند سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
چھاپوں کے دوران ان کے ڈیجیٹل آلات (موبائل فون، لیپ ٹاپ، اسٹوریج میڈیا) کے علاوہ بڑی مقدار میں لٹریچر، چاقو اور خنجر اور ایئرگنز برآمد کی گئی ہیں۔ حکام نے مزید کہا کہ تفصیلی فرانزک جانچ اور آئی بی، اے ٹی ایس ایم پی اور سی آئی تلنگانہ کی مشترکہ پوچھ گچھ جاری ہے۔ اے ٹی ایس مدھیہ پردیش نے پولس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔ حیدرآباد میں حراست میں لیے گئے افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے بھوپال منتقل کردیا گیا ہے۔ تلنگانہ انٹیلی جنس پولیس کے ساتھ مل کر مدھیہ پردیش انسداد دہشت گردی اسکواڈ پولیس نے مشترکہ طور پر یہ چھاپے مارے۔ ملزمان کے رہائش پذیر گھروں کی تلاشی لی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ اسلامی بنیاد پرست سرگرمیاں بغیر کسی شک و شبہ کے کی جا رہی ہیں۔