اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد کے قدیم کلاک ٹاور میں جدید گھڑیوں کی تنصیب

حیدرآباد میں کئی تاریخی کلاک ٹاور موجود ہیں جن میں اس دور کی گھڑیاں نصب ہیں جب ان کی تعمیر کی گئی تھی۔

By

Published : Jun 3, 2020, 5:25 PM IST

حیدرآباد کے قدیم کلاک ٹاور میں جدید گھڑیوں کی تنصیب
حیدرآباد کے قدیم کلاک ٹاور میں جدید گھڑیوں کی تنصیب

وقت کے ساتھ ان کلاک ٹاورز کی خوبصورتی و اہمیت جاتی رہی انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث نہ صرف گھڑیوں بلکہ کلاک ٹاورز کی حالت بھی خستہ ہوگئی۔

حکومت تلنگانہ نے قدیم کلاک ٹاورز کی تزئین کا بیڑہ اٹھایا۔ اسی پروجیکٹ کے تحت آنے والے معظم جاہی مارکٹ کلاک ٹاور کی بھی تزئین کی گئی اور اس میں نصب چاروں روایتی گھڑیوں کی جگہ اب عصری ٹیکنالوجی سے لیس جی پی ایس تکنیک کی حامل گھڑیاں نصب کی گئیں۔

برقی سے چلنے والی ان گھڑیوں کی خاص بات یہ کہ یہ گھڑیاں سیٹلائٹ سے مربوط ہوتی ہیں اگر برقی منقطع بھی ہوجائے تو دوبارہ برقی آنے پر یہ از خود وقت کو درست کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

حیدرآباد کے قدیم کلاک ٹاور میں جدید گھڑیوں کی تنصیب

رمیش واچ کمپنی کو اس کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ کمپنی کے مالک لکشمن نے بتایا کہ ان گھڑیوں میں قدیم طرز کی گھڑیوں کی طرح ہر گھنٹہ آواز بھی گونجے گی جو کافی دور تک سنائی دے گی۔ ان گھڑیوں میں خودکار لائٹس کا نظام بھی موجود ہے جو مقررہ وقت پر از خود روشن ہو جاتی ہیں۔ ان گھڑیوں کی تنصیب کے بعد کلاک ٹاور کی رونق بحال ہو جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details