ریاست کیرل میں حاملہ ہاتھی کو دھماکواشیاء کھلا کرمارنے کا واقعہ ابھی لوگ بھول بھی نہیں پائے تھے کہ ریاست تلنگانہ کے ضلع کھمم میں بندرکوزدوکوب کرنے کے بعد اسے پھانسی پرلٹکادینے کا غیرانسانی واقعہ پیش آیا۔
بندرکوپھانسی دینےکا غیرانسانی واقعہ - بندر کو پھانسی دینے کا واقعہ
تلنگانہ کے ضلع کھمم میں سادھو وینکٹیشورراو اوراس کے دوساتھیوں نے بندرکومارا، اوراسے پھانسی پرلٹکادیا۔
بندرکوپھانسی دینےکا غیرانسانی واقعہ
کھمم ضلع کے ویمسورمنڈل کے اماپالم میں 26 جون کو بندرپانی پینے کیلئے ایک مکان پہنچے تھے جہاں ایک بندرپانی میں گرپڑا جس کے ساتھ ہی سادھو وینکٹیشورراو اوراس کے دوساتھیوں نے بندرکوپکڑ کرمارا، اوراسے پھانسی پرلٹکادیا۔ جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ مسلسل بندروں کی آمد سے پریشان ہوکرسادھو اور اس کے دو ساتھیوں نے یہ حرکت کی۔
ملزمین کے خلاف کیس درج کرتے ہوئے انھیں حراست میں لے لیا ۔ اوران پر فی کس 25 ہزارروپئے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔