نیوزی لینڈ کی مسجد میں ہوئے فائرنگ کے واقعہ میں زخمی ہونے والوں میں ایک حیدرآبادی نوجوان بھی شامل ہے جو ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
اس کی شناخت احمد جہانگیر کے طور پر کی گئی ہے ۔
حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ و صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین اسد الدین اویسی نے وزیرخارجہ سشماسوراج اور تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے کارگزار صدر کے تارک راما راو سے خواہش کی ہے کہ وہ جہانگیر کے بھائی اقبال جہانگیر کی مدد کرے جو اپنے بھائی کے پاس نیوزی لینڈ جانا چاہتا ہے۔