عالمی یوم خواتین ہر برس آٹھ مارچ (اتوار) کو پوری دنیا میں منایا ہے۔
اس مہم کا موضوع EachforEqual#ہے یہ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ ہم میں سے ہر ایک اجتماعی طور پر مساوی دنیابنانے میں مدد کرسکتا ہے۔ محکمہ ریلوے اس پر توجہ مرکوز کررہی ہے جو خواتین کو کامیابی حاصل کرنے والوں کی متاثر کن کہانیوں کو اجاگر کرتی ہے۔
مرکزی وزیر ریلوے کا ٹوئیٹ محکلمہ ریلوے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مہم میں بھارتی ریلوے خواتین مسافروں کو خصوصی سہولیات کی فراہمی، خواتین ملازمین کو بااختیار بنانے اور بھارتی ریلوے میں کام کرنے والی خواتین ملازمین کے کردار کو بڑھانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو اجاگر کررہی ہے'۔
اس مہم کے پیش نظر زونل ریلوے بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر ممتاز خواتین مقررین کے ذریعہ گفتگو / لیکچرز جیسے پروگرامز کا انعقاد کررہا ہے۔
اس کے علاوہ پلیٹ فارمز اور اے سی میں فراہم کردہ ٹی وی پر خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق ویڈیوز دکھائے جائیں گے۔