اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد کے یوم الحاق پر بی جے پی کا جشن - بی جے پی حیدرآباد الحاق نیوز

ریاست تلگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں بی جے پی کارکنان نے بھارت کے ساتھ اس کے انضمام کے تاریخی دن پر جشن منایا۔

بھارت میں حیدرآباد کے یوم الحؓاق پر بی جے پی میں جشن

By

Published : Sep 17, 2019, 2:55 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 10:54 PM IST

ریاست تلگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں بی جے پی کارکنان نے بھارت کے ساتھ اس کے انضمام کے تاریخی دن پر جشن منایا۔

بھارت میں حیدرآباد کے یوم الحؓاق پر بی جے پی میں جشن

تلنگانہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے حیدرآباد کے بھارتی یونین میں الحاق کے یوم پر جشن مناتے ہوئے پارٹی دفتر میں ترنگا لہرایا اور اس وقت کے حکمراں نواب میر عثمان علی خان کے خلاف تقریر کی۔

اس موقع پر بی جے پی کے سینیئر رہنما کشن ریڈی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ نظام حیدرآباد بھارت کی آزادی میں سب سے بڑی رکاوٹ تھے اور ریاست کو ان سے آزاد کرنے کے لیے ہزاروں لوگوں کو جان کی قربانی دینی پڑی۔

اس موقع پر کشن ریڈی نے اس دن کو سرکاری سطح پر نہ منائے جانے پر تلنگانہ راشٹریہ سمیتی اور چیف منسٹر چندرا شیکھر راؤ پر سخت تنقید کی اور کہا کہ تلنگانہ میں بی جے پی اقتدار میں آنے کے بعد اس دن کو سرکاری طور پر منانے کا ارادہ رکھتی تھی۔

ہند چین کی جنگ کے دوران ملک کے وزیر اعظم لال بہادر شاستری کو ملک کیلئے سونے کے عطیہ کے ذریعے امداد دیے جانے کے سوال پر کشن ریڈی نے کہا کہ 'وہ عوام کا مال تھا جو انہوں نے ملک کیلئے دیا اسے کارنامہ قرار نہیں دیا جا سکتا'۔

خیال رہے کہ سنہ 1965 میں چین سے جنگ کے دوران بھارت کی معاشی حالات ابتر تھے اس وقت نظام سابع نے ملک کو پانچ ٹن سونا بطور عطیہ پیش کیا تھا۔ ملک کی تاریخ میں آج تک اتنا بڑا عطیہ کسی نے نہیں دیا۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 10:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details