اندریش کمار نے شعبہ اردو یونیورسٹی کالج آف ویمنس کوٹھی کی جانب سے بہ اشتراک قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نواب میر عثمان علی خان بہادر بانی جامعہ عثمانیہ کی 136ویں یوم پیدائش تقریب کی مناسبت سے منعقدہ سہ روزہ عالمی اردو کانفرنس کے پہلے دن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زبانیں الگ الگ ہیں لیکن ہم ایک ہیں۔ RSS Leader Indresh kumar on Urdu
زبان بھائی چارہ پیدا کرتی ہے۔تعلیم آدمی کو انسان بناتی ہے۔ہمارا وطن بھارت ہے اور تہذیب سے ہم بھارتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم الگ الگ زبان، فرقہ،ذات اور مذہب کے لوگ ہیں لیکن ہم سب کو جوڑنے والا اوپر والا ہے۔
اندریش کمار نے کہا کہ ہماراراستہ نفرت نہیں بلکہ پیار، امن، محبت، تعلیم وتربیت ہے جبکہ فسادات سے بربادی ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ الگ الگ زبانوں، کردار اور جماعتوں کو جوڑنے والا ملک بھارت ہے۔
انسانیت کا یہ پیام ہے کہ ہم وطن سے محبت کرتے ہوئے زندگی گذاریں۔ہمیں نفرتوں کو مٹانے، محبتوں، تعلیم اور وطن پرستی کا مزاج بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ حیدرآباد فسادات کا نہیں امن کا شہر ہے۔ہمیں آپس میں بھائی چارہ اور وطن کی محبت کو اپنے میں پیدا کرنا چاہئے۔