لوک سبھا انتخابات 2024 میں انڈیا الائنس کی حکومت بنے گی، رکن پارلیمنٹ کی تبدیلی سے حالات تبدیل ہوں گے حیدرآباد: پارلیمنٹ انتخابات میں سیاسی پارٹی تیاریاں شروع کرچکی ہیں۔ ہر امیدوار ٹکٹ کے لیے سرگرم ہے۔ مجلس اتحاد المسلمین کے صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی، و رکن پارلیمان پچھلے 20 سال سے حلقہ حیدرآباد کے رکن پارلیمان ہیں۔ بیرسٹر اسدالدین اویسی کا مقابلہ اور دیگر انتخابات بڑے ہی دلچسپ ہونے والے ہیں۔ انڈیا اتحاد حلقہ حیدرآباد سے اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی، مجلس بچاؤ تحریک کے ترجمان، امجد اللہ خان، اس مرتبہ انڈیا اتحاد کے امیدوار ہوسکتے ہیں۔ امجد اللہ خان نے کہا کہ مجلس بچاؤ تحریک کی انڈیا اتحاد سے بات چیت ہو رہی ہے۔ امجد اللہ خان نے کہا کہ ملک کے سیکولر سیاسی جماعتیں، راہل گاندھی کو وزیر اعظم بنانا چاہتے ہیں۔ تلنگانہ کے مسلمان فرقہ پرست سیاسی پارٹیوں کو شکست دیکر سیکولر پارٹیوں کا ساتھ دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
حیدرآباد میں گیس کا نیا کنکشن اور کے وائی سی (KYC) کا مسئلہ، جانیں تفصیل
انہوں نے کہا کہ پچھلے کئی برسوں سے مجلس اتحاد المسلمین کا حیدرآباد کی سیٹ پر قبضہ ہیں۔ لیکن شہر حیدرآباد آج بھی کئی مسائل ہیں، پرانے شہر حیدراباد میں ترقیاتی کاموں نام پر بجٹ جاری کیا جاتا ہے۔ لیکن کام نہیں ہوتا ہیں۔ اُردو میڈیم اسکولوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ پچھلے 9 سال میں 9 مساجد کی شہادت ہوا مسلم قائد خاموش رہیں۔ مسلم نوجوانوں کا انکاؤنٹر ہوا قائدین خاموش رہا۔ بی آر ایس نے صدر جمہوریہ الیکشن، و نائب صدر جمہوریہ الیکشن میں بی جے پی کا ساتھ دیا اور بی جے پر ہر بل کی تائید کی تھی۔ تلنگانہ کا مسلمان اسمبلی انتخابات میں بی آر ایس کو شکست دی، اور کانگریس کا ساتھ دیا ہیں۔ پارلیمنٹ انتخابات میں مسلمان انڈیا اتحاد کا ساتھ دے گا۔