ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کی تاریخی مکہ مسجد میں نماز جمعہ کے لیے مصلیان کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوا۔ مصلیان کو امید تھی کہ اس بار نمازیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا اور انتظامیہ اس کی اجازت دے گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔
مکہ مسجد میں 50 مصلیان نے ہی نماز جمعہ ادا کی
حیدرآباد میں واقع تاریخی مکہ مسجد میں صرف 50 مصلیان کو ہی نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت دی گئی۔ بہت سے نمازی جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لیے مسجد کے پاس جمع ہوئے لیکن انتظامیہ نے اس کی اجازت نہیں دی۔
بتا دیں کہ گذشتہ جمعہ کو بھی 50 مصلیان کو ہی نماز ادا کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ آج بھی نماز جمعہ کے لیے صرف 50 نمازیوں کو ہی جمعہ کی نماز ادا کرنے کی اجازت دی گئی۔ بہت سے نمازی جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لیے مسجد کے پاس جمع ہوئے لیکن انتظامیہ نے اس کی اجازت نہیں دی۔ لاک ڈاؤن میں تاریخی مکہ مسجد میں صرف جمعہ کے دن پانچ مصلیان کو ہی نماز ادا کرنے کی اجازت تھی۔
پولیس اہلکار نے بتایا کہ صرف 50 مصلیان کو ہی نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت ہے۔ مسجد کے پاس پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جس پر نمازیوں میں غم و غصہ دیکھا گیا۔