محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں اموات کی شرح 0.57 فیصد ہے جبکہ ملک گیر سطح پر اموات کی شرح 1.5 فیصد ہے۔دو دنوں کے دوران کورونا سے 2154 افراد روبہ صحت ہوئے جس کے بعد ریاست میں اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر1,98,790 ہوگئی ہے۔
تلنگانہ میں کووڈ-19کے 1,436 نئے کیسز درج
تلنگانہ میں کووڈ-19 کے 1,436 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 2,22,111 ہوگئی ہے۔ ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر 1,271 ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 اموات ہوئی ہیں۔
تلنگانہ میں کورونا کی تعدادا میں اضافہ
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41,043 کووڈ-19کے معائنے کئے گئے تاہم 965نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔بہ حیثیت مجموعی 38.30لاکھ نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔ ریاست میں اس وائرس کے 22,050سرگرم معاملات ہیں۔