افغانستان کے دارالحکومت کابل پر طالبان نے 15 اگست 2021 کو قبضہ کرلیا۔ اس کے بعد سے افغانستان سمیت خطہ کے دیگر ممالک پر اس کے اثرات نمایاں ہورہے ہیں۔ ان سب کے علاوہ عالمی میڈیا میں بھی افغانستان، طالبان، افغانستانی لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کی ملازمت سے متعلق مباحثہ جاری ہے۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل پر طالبان نے کنٹرول کر کے ملک پر قبضہ کرلیا۔ اس کے بعد خطہ کے ممالک کے علاوہ عالمی برادی کی نگاہیں افغانستا ن کی صورتحال پر مرکوز ہیں۔
مذکورہ بالا امور سے قطع نظر افغانستان کی صورت حال کے اثرات سے بھارتی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدر آباد کے ریسٹورنٹ اور ہوٹلز بھی اس سے مستثنی نہیں ہیں۔ کیونکہ افغانستان خشک میوہ جات اور مسالوں کا مرکز ہے اور بھارت اس کے اہم خریداروں میں سے ایک ہے۔