اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر، اوڈیشہ، تلنگانہ اور چھتیس گڑھ میں مزید بارش کا امکان

آئی ایم ڈی نے مہاراشٹر کے دو اضلاع کے لئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ وہیں اوڈیشہ، تلنگانہ اور چٹیس گڑھ میں مزید بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ اس کے علاوہ آسام اور بہار میں سیلابی پانی کی وجہ سے لوگوں کی آمد و رفت میں شدید مشکلات درپیش ہے۔

imd issues red alert for two maha districts; more rains likely in odisha, telangana, cgarh on monday
مہاراشٹر، اوڈیشہ، تلنگانہ اور چٹیس گڑھ میں مزید بارش کا امکان

By

Published : Aug 17, 2020, 7:39 AM IST

بھارت کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق اوڈیشہ اور تلنگانہ میں مسلسل بارش کی وجہ سے چار اموات کی اطلاع ملی ہے اور مہاراشٹر کے دو اضلاع میں شدید بارش کے باعث ریڈ الرٹ جاری کیا گیا۔

تاہم قومی دارالحکومت دہلی سمیت شمالی بھارت کے بیشتر حصوں میں اب بارش رک سی گئی ہے۔

دہلی کے لوگوں نے ہلکا گرم موسم محسوس کیا ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.5 ڈگری سینٹی گریڈ پر پہنچ گیا، جو معمول سے تین درجے اوپر ہے۔

موسمیاتی ماہرین نے اگلے دو دن تک ہلکی بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔

آسام میں سیلاب کی صورتحال میں معمولی بہتری واقع ہوئی ہے، جبکہ بہار سیلاب کی لپیٹ میں ہے۔

ریاست کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بہار میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تقریبا 12،500 کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد 16 اضلاع میں 81،44،356 تک جا پہنچی۔

اتوار کو سیلاب سے کوئی تازہ ضلع متاثر نہیں ہوا تھا اور این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی 33 ٹیموں نے اب تک 5.46 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔

آسام کے ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایس ڈی ایم اے) نے بتایا کہ آسام کے ضلع دھماجی، لکھیم پور اور بکسہ میں سیلاب سے گزشتہ روز 13،300 کے مقابلے میں تاحال مجموعی طور پر 11،812 افراد متاثر ہوئے۔

اڈیشہ میں خلیج بنگال میں کم دباؤ کے باعث ہونے والی موسلا دھار بارش کے نتیجے میں ریاست کے متعدد حصوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی- سڑک رابطہ ٹوٹ گیا- کیچڑ کے مکانات اور فصلوں کو نقصان پہنچا۔

ضلع بالنگیر کے پٹنگڑھ بلاک کے ایک گاؤں میں ایک خاندان کے دو افراد شدید بارش کے باعث گھر کی دیوار گرنے کے بعد ہلاک ہوگئے۔

محکمہ موسمیات کے مرکز نے بتایا کہ تیز دھار اور موسلا دھار بارش کے ساتھ ریاست کے بیشتر حصوں میں کم دباؤ والے علاقے کے اثر میں پیر تک بارش کے بدستور برقرار رہنے کا امکان ہے۔

میٹ سینٹر نے 19 اگست کے آس پاس شمالی خلیج بنگال میں ایک اور کم دباؤ والے علاقے کی تشکیل کے امکان کی پیش گوئی کی ہے۔

اتوار کی صبح ساڑھے آٹھ بجے تک 24 گھنٹے کے دوران ضلع سون پور میں زیادہ سے زیادہ 125 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

تلنگانہ کے ناگرکرنول ضلع میں ایک شخص اور اس کی 50 سالہ بیٹی پر گھر کی دیوار گرنے کی وجہ سے ہلاکت ہوگئی۔ ریاست کے کچھ اضلاع میں گزشتہ دو روز سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے اپنی روزانہ موسم کی رپورٹ میں گرج چمک کے ساتھ مسلسل بارش کی پیش گوئی کی ہے اور پیر کو موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ محکمہ موسمیات نے پیر کو مہاراشٹر کے پونے اور ستارا اضلاع میں مختلف مقامات پر انتہائی موسلا دھار بارش کا ریڈ الرٹ جاری کیا۔

انہوں نے کہا کہ پیر سے ممبئی، رائے گڑھ اور پلوگھر میں مختلف مقامات پر بھاری بارش کی بھی پیش قیاسی کی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ منگل سے بارش کی شدت کم ہوجائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details