اردو

urdu

ETV Bharat / state

Good Health & Health Insurance Policy: اچھی صحت اور ہیلتھ انشورنس پالیسی کے انتخاب سے متعلقہ معلومات - مناسب صحت بیمہ اسکیم

کووڈ کی وجہ ہیلتھ انشورنس کی مانگ میں نمایاں اضافہ Demand For Health Insurance Increased ہوا ہے۔ اسی مناسبت سے انشورنس کمپنیاں پالیسی ہولڈرز کو متاثر کرنے کے لیے متعدد نئی اسکیمز لے کر آئی ہیں۔ ان میں سے ایک صحت مند طرز زندگی Healthy Lifestyle رکھنے والوں کے لیے مراعات اور انعامات فراہم کرنا ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ یہ پالیسیز عوام کے لیے کتنی سود مند ہیں۔

اچھی صحت اور ہیلتھ انشورنس پالیسی کے انتخاب سے متعلقہ معلومات
اچھی صحت اور ہیلتھ انشورنس پالیسی کے انتخاب سے متعلقہ معلومات

By

Published : Dec 16, 2021, 1:14 PM IST

صحت دولت ہے Heath is wealth، کا مطلب ہے کہ کسی کی بھی صحت سب سے بڑی دولت ہے۔ اس لیے ہمیں اچھی صحت برقرار رکھنی چاہیے۔ دیر سے ہی لیکن فی الوقت لوگ اچھی صحت Good Healthکو زیادہ اہمیت دے رہے ہیں۔ کووڈ کے آنے کے ساتھ ہی، لوگ صحت سے متعلق زیادہ محتاط ہو گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ انشورنس کمپنیز جو ہیلتھ انشورنس پالیسیز Health Insurance Policy فراہم کرتی ہیں لوگوں کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔ بہت سی بیمہ کمپنیاں ہماری ضروریات کی بنیاد پر ہیلتھ انشورنس فراہم کر رہی ہیں اور ہم بہترین کو منتخب کر سکتے ہیں۔ اگر ہم اچھی صحت کو برقرار رکھتے ہیں اور اپنی صحت کی دیکھ بھال کے لیے ویلنیس کوچز کی تقرر بھی کرتے ہیں تو وہ پریمیم میں رعایت بھی دے رہی ہیں۔

ہیلتھ انشورنس پالیسی خریدنے پر انشورنس کمپنیاں صحت کی دیکھ بھال کے لیے کچھ خصوصی پروگرام فراہم کر رہی ہیں۔ یہ لوگوں کو اچھی عادات کے ساتھ صحت مند زندگی گزارنے کی ترغیب دینے کے لیے بغیر کسی اضافی بوجھ کے فراہم کیے جاتے ہیں۔

صحت مند طرز زندگی کے لیے چھوٹ: Discounts For a Healthy Lifestyle

بیمہ کنندگان پالیسی ہولڈرز کو کچھ ویلنیس کوچز تفویض کرتے ہیں جب وہ اپنی صحت کی حفاظت کے لیے ورزش کرتے ہیں، چلتے ہیں، دوڑتے ہیں یا سائیکل چلاتے ہیں۔ اس کی بنیاد پر، وہ تجدید کے وقت پریمیم پر رعایت پیش کرتے ہیں۔ ان کا استعمال آؤٹ سورسنگ مشاورت، طبی ٹیسٹ اور ادویات کے بلوں پر چھوٹ کے لیے بھی کیا جا سکتا ہے۔ کچھ انشورنس کمپنیاں صحت کی دیکھ بھال کے مختلف پروگراموں میں حصہ لینے کے لیے ان پوائنٹس کو استعمال کرنے کی سہولت بھی پیش کرتی ہیں۔

پالیسی ہولڈرز کے لیے ویلنیس کوچز Wellness Coaches for Policyholders:

کچھ انشورنس کمپنیاں خاص طور پر پالیسی ہولڈرز کے لیے ویلنیس کوچ فراہم کرتی ہیں۔ وہ پالیسی ہولڈرز کو خوراک، ورزش، دماغی صحت اور جسمانی وزن کے انتظام سمیت مختلف موضوعات پر باقاعدہ تجاویز اور مشورے فراہم کرتے ہیں۔ انشورنس کمپنیاں ان لوگوں کو انعامی پوائنٹس دیتی ہیں جو کوچ کی ہدایات پر عمل کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ چند اور فائدے بھی ہیں۔

دوسرے ڈاکٹر کی رائے طلب کرنا: Seek a Second Doctor's Opinion

بیمہ کنندگان علاج کے سلسلے میں دوسرے معالج سے مشورہ کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ یہ پالیسی کے ایک حصے کے طور پر کوئی اضافی پریمیم چارج کیے بغیر پیش کیا جاتا ہے۔ جب کوئی ڈاکٹر تجویز کرتا ہے کہ مریضوں کی سرجری کروائی جائے، تو وہ دوسری رائے حاصل کر سکتے ہیں۔ ان خدمات سے فائدہ اٹھانے کے لیے، کسی کو تجویز کردہ درخواست فارم کو پُر کرنا ہوگا اور طبی معائنے کی رپورٹس کو منسلک کرنا ہوگا۔ بعض اوقات انشورنس کمپنی کی موبائل ایپ کے ذریعے ان خدمات تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

رپورٹس کےمطابق ہمارے ملک میں ہونے والی اموات کا تقریباً 25 فیصد حصہ طرز زندگی کی بیماریاں ہیں۔ تاہم، صحت مند عادات اس طرح کے خطرے کو کم کر سکتی ہیں۔ یہ پالیسی ہولڈرز کے لیے ایک ترغیب ہو سکتی ہے کہ وہ ایک ایسا انتخاب کریں جو ہیلتھ انشورنس پالیسی لیتے وقت طرز زندگی کی بیماریوں سے متعلق اس طرح کے خصوصی منصوبوں کے ساتھ آتا ہو۔اس سلسلے میں سنجے دتہ، چیف کلیمز، آئی سی آئی سی آئی لومبارڈ جنرل انشورنس کہتے ہیں۔اس طرح کی پالیسی میں خاص طور پر، پریمیم میں رعایت دی جائے گی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details