اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد: انجینئرنگ کے طالب علم کی خودکشی - انجینئرنگ کے طالب علم کی خودکشی

انجینیئرنگ کے ایک طالب علم نے محض اس لیے خودکشی کرلی، کیوں کہ وہ اپنے کیریئر میں ناکام ہونے سے خوفزدہ تھا۔

حیدرآباد میں طلبہ کی خودکشی

By

Published : Oct 30, 2019, 11:26 AM IST

ریاست تلنگا نہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے ضلع رنگاریڈی میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) سال سوم کے ایک 20 برس کے طالب علم نے منگل کو ہوسٹل کی تین منزلہ عمارت سے کود کر خودکشی کرلی۔

انجینیئرنگ کے ایک طالب علم نے محض اس لیے خودکشی کرلی، کیوں کہ وہ اپنے کیریئر میں ناکام ہونے سے خوفزدہ تھا

مقامی طلبا کا کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والا طالب علم ہمیشہ کہا کرتا تھا کہ وہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنے کیریئر میں ناکام ہونے سے ڈرتا ہے۔

واضح رہے کہ خودکشی کرنے والے طالب علم کی شناخت حیدرآباد کے رہنے والے سدھارتھ کےطور پرہوئی ہے، جو امسال کمپیوٹر سائنس میں سال سوم میں زیر تعلیم تھا۔

سدھارتھ نے اپنے خودکشی میل میں لکھا کہ 'وہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنے کیریئر میں ناکام ہونے سے ڈرتا تھا'۔

واضح رہے کہ اس ہوسٹل میں اس برس سدھارتھ سے قبل بھی دو طلبا نے خودکشی کی تھی، جس میں 20 برس کے مارک انڈریو آئی آئی ٹی سال دوم، جو اترپردیش کا رہنے والا تھا۔

سدھارتھ نے اپنے خودکشی میل میں لکھا کہ 'وہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنے کیریئر میں ناکام ہونے سے ڈرتا تھا

انڈرویو نے جولائی کے مہینے میں ہوسٹل کے کمرے میں پھانسی کا پھندہ لگاکر خودکشی کرلی تھی اور اس نے اپنے خودکشی نوٹ میں لکھا تھا کہ 'وہ شاید اچھے نمبرات نہیں لاسکتا اور دنیا میں ناکامی کا کوئی مستقبل نہیں ہے'۔

وہیں تیسرے خودکشی کرنے والے سال سوم کے طالب علم انیرودھیا مومانینی نے اپنی زندگی کو ہوسٹل کی عمارت سے کود کر ختم کرلی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details