اردو

urdu

ETV Bharat / state

انٹرنیٹ کے ذریعہ رعیتو ویدیکاوں کو مربوط کیا جائے گا: ریاستی وزیر - حوصلہ افزائی

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ زرعی شعبہ میں اختراعات کی توسیع کرتے ہوئے تلنگانہ حکومت آئی ہب، انٹرنیٹ کے ذریعہ رعیتو ویدیکاوں کو مربوط کرے گی۔

وزیر تارک راما راو
وزیر تارک راما راو

By

Published : Sep 9, 2020, 2:22 PM IST

انہوں نے کہا کہ ٹکنالوجی کا استعمال معلومات کو عام کرنے جیسے پیسٹ کنٹرول کے لئے کیا جائے گا تاکہ یہ بتایا جائے کہ رعیتو ویدیکا کے ذریعہ کب تخم ریزی کی جائے اور کب فصل کی کٹائی کی جائے۔

وزیر موصوف نے تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں پوچھے گئے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹی ہب جس کا قیام نومبر2015میں عمل میں لایاگیا تھا،کو ملک کے سب سے بڑے اور بہترین ٹکنالوجی والے انکیوبیٹر میں تبدیل کیاگیا ہے۔

اسٹارٹ اپ کمپنیوں کی تعداد 400سے بڑھا کر دوہزار سے زائد کی گئی ہے۔ٹی ہب نے اپنے کارپوریٹ انوویشنش کے آغاز کے لئے 400کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاحال 1120اسٹارٹ اپس کے ذریعہ 1800کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری ہوئی ہے اور اس کے ذریعہ 2500افراد کو روزگار کے مواقع حاصل ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ 3.5لاکھ مربع فیٹ والا ٹی ہب 276کروڑ روپئے کے صرفہ سے تعمیرکیا جارہا ہے۔جاریہ سال کے اواخر تک اس کی تکمیل ہوجائے گی۔

اس مرکز میں ایک ہزار اسٹارٹ اپس کی گنجائش ہے۔انہوں نے ٹی آرایس کے اراکین کے آر وویکانند،جیون ریڈی اور سائیدی ریڈی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مختلف ممالک کے انوویٹرس کے نظریات کے تبادلہ کی ٹی برج کے ذریعہ حوصلہ افزائی کی گئی ہے اورٹی ہب کے نظریہ کو ٹو ٹائر کے شہروں میں توسیع دی گئی ہے۔

درحقیقت ہبس کا قیام کریم نگر،نظام آباد،کھمم اور ورنگل شہروں میں ہوا ہے جن کے ذریعہ سماجی اور رورل انوویشنس پر توجہ دی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details