ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں واقع تاریخی مکہ مسجد میں رمضان المبارک کے موقع پر افطار کا اہتمام کیا گیا۔ ہر سال رمضان المبارک کے موقع پر اس تاریخی مکہ مسجد میں روزہ داروں کے لئے افطار کا انتظام کیا جاتا ہے۔
اس سال بھی افطار کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ واٹر بورڈ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے روزانہ پانچ ہزار لیٹر پانی روزہ داروں کو فراہم کئے جاتے ہیں۔