گریٹر حیدرآباد انتخابات کافی دلچسپ ہوتے جارہے ہیں۔ ایک طرف ٹی آر ایس ترقی کے دعوے کے ساتھ میدان میں ہے تو دوسری جانب اس بار بی جے پی نے اپنی پوری طاقت حیدرآباد میں لگادی دی۔آئندہ دنوں میں کئی مرکزی وزرا اور بی جے پی کے وزرائے اعلی حیدرآباد کا دورہ کرنے والے ہیں۔
اس سلسلے میں مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے حیدرآباد کے اکبرباغ ڈویزن میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کو چلینج کیا۔
انھوں نے کہا کہ بی جے پی اپنے مرکزی رہنماوں کوحیدرآباد بھیجنے کے بجائے مودی کی سبھا منعقد کرے اور اپنی طاقت دکھائے۔