آندھراپردیش کے وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے کہا حکومت کا ہر قدم کسانوں کی فلاح و بہبودی کی طرف ہے۔ انھوں نے کہا کسان اچھے رہیں گے تو سب اچھے رہیں گے۔
وزیراعلی نے 2019-20 سال کے ربیع فصل کے لیے بلا سودی قرضوں کو جاری کیا۔ انھوں نے کہا کہ اب ای کراپ میں اندراج کرنے والوں کو ہی صفر سود قرض دیے جائیں گے۔