آندھراپردیش حکومت نے رائلسیما لفٹ اریگیشن اسکیم کے کاموں کا آغاز کیا، جس پر تلنگانہ حکومت اور تلنگانہ کی تمام جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے اعتراض کیا جارہا ہے اور آندھراپردیش کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
آنجہانی وزیر اعلیٰ وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی دختر وائی ایس شرمیلا تلنگانہ میں نئی پارٹی تشکیل دے کر سرگرمیوں کا آغاز کرچکی ہیں اور مختلف مسائل پر وزیراعلیٰ کو تنقید کا نشانہ بنارہی ہیں۔ پریشان حال عوام سے ملاقات کررہی ہیں۔ جب کہ ان کے بھائی جگن موہن ریڈی آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ ہیں۔