حیدرآباد:ریاست تلنگانہ کے حیدرآباد میں واقع مشہور مرغی چوک کئی اعتبار سے اہمیت کے حامل ہے ۔اس کے تذکرے کے بغیر کوئی بھی شہر حیدرآباد کے پرانے ماضی میں نہیں جا سکتا۔مرغی چوک کو محبوب چوک کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں کی انتظامی بے حسی کی وجہ سے مرغی چوک، جو مشہور چار مینار کے قریب واقع ہے، خستہ حالی کا شکار ہے۔ اب انتظامیہ کی جانب سے مارکیٹ کی کھوئی ہوئی شان کو بحال کرنے کے لیے ایک پہل شروع کی ہے۔
میونسپل ایڈمنسٹریشن اینڈ اربن ڈیولپمنٹ کے اسپیشل چیف سکریٹری اروند کمار نے کہا کہ مرغی چوک پر کئے جانے والے کام تاریخی آرکیٹیکچرل ڈیزائن کے ساتھ برقرار رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق ٹویٹر پر، وہ حیدرآباد کے لوگوں کی طرف سے پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ کا جواب دے رہے تھے جس میں مسماری کے کاموں کو ٹیگ کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا، "125 سال پرانے محبوب چوک کے انہدام کا منظر۔ کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ اس کی مرمت یا تعمیر نو کی جائے گی یا کوئی اور منصوبہ؟