حیدرآباد:تلنگانہ حکومت نے دوبارہ نمائش کے آغاز کی ہے اجازت دی ہے کیونکہ ریاست میں کورونا کا اثر کم ہوچکا ہے۔ نمائش میں تقریباً 1500 اسٹالز لگائی جائیں گی۔ نمائش میں سرکاری اور نجی اسٹالز کے علاوہ مختلف ریاستوں کے اسٹال بھی لگائے گئے جائیں گے۔ ایگزیبیشن سوسائٹی انتظامات کی جانب سے وسیع تر انتظامات کیے جارہے ہیں۔ Hyderabad's Annual Trade Fair Numaish to Resume from Feb 25
شہر حیدرآباد کی کل ہند صنعتی نمائش ملک بھر میں ایک منفرد شناخت رکھتی ہے۔ ملک کے مختلف ریاستو ں سے تا جرین حیدرآباد آکر اپنے اسٹالز لگاتے ہیں اور اس نمائش میں ہمہ اقسام کے ملبوسات اور خشک میوہ جات اور دیگر اہم اشیا دستیاب رہتے ہیں۔ اس نمائش کو حیدرآباد کی پہچان بھی کہا جاتا ہے۔