اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد میں حلیم کا کروڑوں روپے کا کاروبار - hyderabad

ملک بھر میں رمضان المبارک کا آغاز ہوچکا ہے اور ریاست تلنگانہ کے دار الحکومت حیدرآباد میں حلیم کا کاروبار 100 کروڑ روپے سے زائد کا ہوتا ہے۔

حیدرآباد میں حلیم کا کروڑوں روپے کا کاروبار

By

Published : May 7, 2019, 8:29 AM IST

حیدرآباد میں 5 اسٹار ہوٹلز سے لے کر مشہور اور چھوٹی ہوٹلوں میں تک حلیم تیار کی جارہی ہے جو رمضان المبارک میں افطار کے وقت ایک مرغوب غذا ہوتی ہے۔

اس کی وجہ اس کی تغذیہ بخش نوعیت اور ذائقہ ہے۔ہر سال حیدرآباد میں 600سے زائد مقامات پر حلیم تیار کیا جاتا ہے اور ایک اندازہ کے مطابق رمضان کے دوران اس کا کاروبار 100کروڑ روپے سے زائد کا ہوتا ہے۔

حلیم کا کاروبار شہر حیدرآباد میں رمضان المبارک کے پورے مہینے عروج پر ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ مشہور برینڈ کی حلیم کی خریداری کے لیے لوگ ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کرتے ہیں۔ابتداء میں شہر کے ایرانی ہوٹلوں میں حلیم متعارف کی گئی تھی تاہم آہستہ آہستہ حلیم کا رجحان لوگوں میں بڑھتا گیا اور اب حلیم کا کاروبار رمضان میں عروج پر ہوتا ہے۔

شہر حیدرآباد کے علاوہ مضافاتی علاقوں میں بھی یہ حلیم دستیاب ہوتی ہے۔ جبکہ کئی لوگ حلیم کا مزہ چکھنے کے لئے پرانے شہر کا رخ کرتے ہیں۔ پرانے شہر بالخصوص شاہ علی بنڈہ کی سڑک پر افطار سے پہلے اور افطار کے بعد لوگ حلیم کی خریداری میں مصروف دیکھے جاتے ہیں۔

ایک اندازہ کے مطابق شہر حیدرآباد میں تقریبا تین ہزار ہوٹلز میں حلیم کی تیاری اور فروخت کا کام کیاجاتا ہے۔ ان میں کئی عارضی ہوٹل بھی شامل ہیں جو صرف حلیم کے لیے رمضان میں لگائی جاتی ہیں۔اب چکن حلیم کے ساتھ ساتھ وجیٹیرین حلیم کی تیاری بھی کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details