کورونا وائرس لاک ڈاون کے دوران عوامی خدمات انجام دینے والے حیدرآبای ڈاکٹر کو ملک کے ایک انگریزی اخبار نے انعام سے نوازا ہے۔
کورونا بحران کے دوران جہاں حیدرآباد میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا تھا، اس مہلک بیماری کے ماحول میں مشیرآباد سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر محمد منہاج الدین احمد عوامی خدمات میں مصروف تھے۔
ڈاکٹر منہاج الدین ایک نجی ہسپتال میں خدمات انجام دیتے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران انہوں نے عوام کی سہولت کے لیے دوا، ٹیسٹ اور علاج کے فرائض جاری رکھے۔ کئی ہزار لوگوں کا مفت میں علاج کیا اور داو، ماسک اور دیگر اشیاء تقسیم کیں جس کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کو راحت ملی۔