امریکہ میں زیر تعلیم حیدرآباد کی ایک 37 سالہ خاتون کو مشکل حالات سے گذرنا پڑ رہا ہے۔ وہ شکاگو میں بھوک اور پیاس کے عالم میں زندگی گذارنے پر مجبور ہیں جبکہ خاتون کی والدہ نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو ایک خط لکھ کر بیٹی کی بحفاظت ہندوستان واپسی کےلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔
مجلس بچاؤ تحریک کے امجد اللہ خان خالد اور بی آر ایس رہنما خلیق الرحمن نے اس سلسلہ میں ایک ٹوئٹ شیئر کیا۔ ویڈیو میں خاتون کی شناخت سیدہ لولو منہاج زیدی کے طور پر کی گئی جبکہ سیدہ لولو منہاج زیدی ڈیٹرائٹ کی ٹرائن یونیورسٹی سے ایم ایس کی تعلیم حاصل کرنے کےلئے امریکہ گئیں تھی۔
ویڈیو میں زیدی کو انتہائی کمزوری کی حالت میں دکھا جاسکتا ہے جبکہ پاسپورٹ میں جو تصویر ہے اس میں وہ صحتمند نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو میں وہ امریکہ کی ایک سڑک پر بیٹھی دکھائ دے رہی ہے۔ ویڈیو میں خاتون نے کہا کہ اس کا نام سیدہ لولو منہاج زیدی ہے اور اس کا تعلق حیدرآباد سے ہے حالانکہ وہ شروع میں اپنا نام یاد نہیں کر پا رہی تھیں۔ وہ ایک اجنبی سے بھیک مانگتی بھی نظر آئی، جس کے بعد وہ شخص ہندی میں اس خاتون سے اس کے ٹھکانے کے بارے میں پوچھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Manipur students in hyderabad حیدرآباد میں مقیم منی پور کے طالبات اور طلبا اپنے افراد خاندان کے لیے پریشان
امجد اللہ خان کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ کے بعد شکاگو میں ہندوستانی قونصلیٹ جنرل نے کہاجواب دیا کہ ’ہمیں ابھی ابھی سید لولو منہاج کے کیس کے بارے میں معلوم ہوا ہے‘۔