تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کی ایک خاتون نے وزیر خارجہ ایس جئے شنکر سے متحدہ عرب امارات میں پھنسی اپنی کی بیٹی کو بھارت واپس لانے کے لیے اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔
سلطانہ بیگم نے کہا کہ ’لاک ڈاؤن کے دوران دو ایجنٹ حامد اور آفرین نے زرینہ بیگم کو شارجہ میں ملازمت کا دلانے کا وعدہ کیا۔ ایجنٹ نے قبل ازیں کہا تھا کہ صرف ایک کنبہ کے لیے ہی کام کرنا ہے لیکن وہاں جانے کے بعد زرینہ بیگم سے چار کنبوں کے لیے کام کرایا جارہا ہے۔