حیدرآباد کی عیدگاہ میرعالم میں نماز عیدالاضحیٰ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے صدرنشین تلنگانہ وقف بورڈ محمد سلیم اور رکن اسمبلی بہادر پورہ نواب معظم خان نے مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ دورہ کیا۔ محمد سلیم نے موسم بارش کے پیش نظر واٹر پروف ٹینٹ نصب کرنے کی ہدایت دی۔
عیدگاہ میرعالم میں عیدالاضحیٰ کے انتظامات کا جائزہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن، ٹریفک، لاء اینڈ آرڈر پولیس، واٹر ورکس، الیکٹرسٹی اور دیگر محکمہ جات کے عہدیدار اس موقع پر موجود تھے اور محمد سلیم کو انتظامات سے واقف کرایا۔ چیرمین وقف بورڈ نے رکن اسمبلی معظم خان و دیگر عوامی نمائندوں کے ہمراہ عیدگاہ کا شخصی طور پر معائنہ کیا۔
میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے محمد سلیم نے کہا کہ عیدگاہ میرعالم میں نماز عیدالاضحیٰ صبح 9.30 بجے ادا کی جائے گی۔ حافظ و قاری محمد رضوان قریشی امامت کریں گے اور خطبہ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال کے بعد عیدگاہ میں عید کی نماز ادا کی جارہی ہے۔ محدم سلیم نے عوام سے کویڈ گائیڈلائن پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی۔
یہ بھی دیکھیں: حیدرآباد میں حضرت یوسفینؒ کے 321ویں عُرس کا آغاز
محمد سلیم نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی وقف بورڈ کی جانب سے بہتر انتظامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلا وقفہ برقی کی سربراہی کےلیے حکام کو ہدایت دی گئی ہے۔ پینے اور وضو کےلیے پانی کا معقول انتظام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے سی آر نے عید کے موقع پر بہتر انتظامات کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر وقف بورڈ کی جانب سے تلنگانہ کے دیگر عیدگاہوں اور مساجد میں بھی بہتر انتظامات کئے جارہے ہیں۔