اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد:رقم کیلئے ماموں نے بھانجہ کا اغوا کرلیا - حیدرآبادی ماموں نے کیا اغوا

greedy uncle kidnapped nephew حیدرآباد میں ایک مامو نے رقم کیلئے اپنے بھانجے کا اغواہ کر لیا۔ ماموں نے بھانجے کی رہائی کے بدلے 25 لاکھ روپیے کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم پولیس نے ماموں کو گرفتار کر لیا اور بچے کو صحیح سلامت آزاد کرا لیا۔

Hyderabad: Uncle kidnapped nephew for money
Hyderabad: Uncle kidnapped nephew for money

By UNI (United News of India)

Published : Jan 15, 2024, 1:44 PM IST

حیدرآباد:تلنگانہ کے دارلحکومت حیدر آباد میں مامو ہی اپنے بھانجے کا دشمن نکل آیا۔ اغواہ کے ایک معاملے کو یہاں پولیس نے بڑی ہوشیاری سے حل کر لیا۔ دراصل، رقم کے لئے ماموں نے بھانجہ کا اغوا کر لیا تاہم پولیس نے اغوا بچہ کو محفوظ طور پر اس کے والدین کے حوالے کر دیا۔ حیدرآباد کے الوال پولیس اسٹیشن حدود میں اغوا کی یہ واردات پیش آئی۔ تفصیلات کے مطابق لڑکے کا اغوا کرنے کے بعد اس کو چھوڑنے کیلئے 25لاکھ روپئے تاوان کی رقم اداکرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس کے والدین کو فون کیاگیا تھا۔ اس فون کال کے بعد لڑکے کے والدین نے پولیس سے اس سلسلہ میں شکایت کی۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد میں پہاڑی شریف کے قریب ایک بدمعاش کا قتل

شکایت ملتے ہی چوکس حیدر آباد پولیس نے معاملہ درج کر کے علاقہ میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کے فوٹیج کو کھنگالنا شروع کر دیا۔ سی سی ٹی وی فٹیج سے پتہ چلا کہ لڑکے کا اغوا اس کے ماموں نے کیا ہے۔ پولیس نے اس لڑکے کا پتہ چلاتے ہوئے اس کو اس کے ماموں کے پاس سے رہا کرواتے ہوئے محفوظ طور پر اس کے والدین کے حوالے کردیا۔ پولیس نے لڑکے کے ماموں کے بشمول اس کے بعض دیگر ساتھیوں کے خلاف اغوا کا معاملہ درج کر لیا۔

(یواین آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details