پانی کے شدید بہاو کے پیش نظر حیدرآباد کے حمایت ساگر کے مزید دو دروازے کھول دیئے گئے۔واٹر بورڈ کے عہدیداروں نے ان دو دروازوں کو کھولتے ہوئے پانی کو چھوڑا۔اس طرح اب تک اس اہم ذخیرہ آب کے 17میں سے 4دروازے کھولتے ہوئے پانی کو چھوڑاگیا۔
گزشتہ روز اس کے دو دروازے کھولے گئے تھے۔واٹربورڈ کے عہدیداروں کے مطابق بدھ کی دوپہر کو حمایت ساگر کی مکمل سطح آب 1,763.50 کے برخلاف 1,763.05 درج کی گئی اور اس میں 1400کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا۔