اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد: محرم میں چوڑیاں پہننے کا رواج - عاشور خانہ بی بی کا الاوہ

حیدرآباد بالخصوص حضرت فاطمۃالزہرا کے نام سے موسوم عاشور خانہ بی بی کا الاوہ کے باہر چوڑیوں کا بازار لگتا ہے۔

حیدرآباد: محرم میں چوڑیاں پہننے کا رواج
حیدرآباد: محرم میں چوڑیاں پہننے کا رواج

By

Published : Aug 29, 2020, 8:25 AM IST

ماہِ محرم کے آغاز کے ساتھ ہی مختلف رسومات کا آغاز ہوتا ہے۔ عاشور خانوں میں عَلَم ایستاد کیے جاتے ہیں۔ ان عَلموں کی زیارت کی جاتی ہے۔

عَلم کی زیارت کے لئے تمام مذاہب کے ماننے والے آتے ہیں۔ عَلم کی زیارت کے بعد چوڑیاں پہننے کی بھی ایک روایت ہے۔

حیدرآباد بالخصوص حضرت فاطمۃالزہرا کے نام سے موسوم عاشور خانہ بی بی کا الاوہ کے باہر چوڑیوں کا بازار لگتا ہے۔

ایک محرم تا نو محرم تک بازار سجتا ہے۔ زیارت سے فارغ ہونے کے بعد خواتین چوڑیاں پہنتی ہیں۔ لڑکیوں کو والدین چوڑیاں پہناتے ہیں۔

حیدرآباد: محرم میں چوڑیاں پہننے کا رواج

اس موقع پر عائشہ بی نامی ایک خاتون نے بتایا کہ 'وہ بچپن سے ہی عاشور خانہ آتی ہیں اور واپسی میں چوڑیاں پہن کر ہی جاتی ہیں۔'

انہوں نے یہ روایت اپنے والدین سے سیکھی اور اب وہ اپنی بیٹیوں کو بھی زیارت کے بعد چوڑیاں ضرور پہناتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سید الشہداء کو 'یاد حسین' کے زیراہتمام خراج عقیدت

عاشور خانے کے نگراں علی الدین آصف نے بتایا کہ 'یہ چوڑیاں مختلف منتوں کے تحت پہنی جاتی ہیں۔ لڑکیوں کے نکاح اور اولاد ہونے کے لئے عقیدت مند یہاں پر منت مانگتے ہیں اور چوڑیاں پہننے آتے ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details