حیدرآباد میں میچ کے جشن کی اجازت نہیں - کرکٹ عالمی کپ 2019
آج بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ کے پیش نظر حیدرآباد شہر میں سکیورٹی سخت کردی گئی۔
حیدرآباد میں میچ کے جشن کی اجازت نہیں
آج صبح پولیس کے سینیئر عہدیداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ شہر کے حساس علاقوں میں کسی بھی قسم کے جشن یا جلوس کی اجازت نہ دیں۔
پولیس اس بات کو یقینی بنارہی ہے کہ حساس علاقوں میں کسی بھی قسم کا جشن یا ریلیوں یا بائیک ریلیوں کا اہتمام نہ ہو پائے۔
شہر کے اشیائے خوردونوش کی چھوٹی دکانات اور ہوٹلوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ بڑے ہجوم کو جمع نہ ہونے دیں۔جس سے بِٹنگ ہوسکتی ہے۔
شہر کے تمام حساس علاقوں بشمول پرانے شہر کے کئی علاقوں میں پولیس تعینات کردیے گئے ہیں۔